ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز.

شراب دُکانات کھولنے کیخلاف ناراضگی/بٹہ مالو میں پُرامن احتجاج

   206 Views   |      |   Wednesday, January, 27, 2021

سری نگر:۲۲،جون/جموں وکشمیر کی حکومت کی جانب سے شہرسری نگرسمیت وادی کے سبھی10اضلاع میں شراب کے67دُکانات کھولے جانے کومنظوری دئیے جانے پرسماج کے مختلف حلقوں میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے ۔اتوار کے روز میرواعظ عمرفاروق کی سربراہی والی جماعت مجلس عمل کی جانب سے سرکار کے مجوزہ اقدام کیخلاف سخت ردعمل ظاہر کیاگیاتھاجبکہ سوموار کے روزشہر کے بتہ مالو علاقہ میں تاجروں اورٹرانسپورٹروں نے پُرامن احتجاج کیا۔آل ٹریڈرس اینڈٹرانسپورٹرس جوائنٹ کارڈی نیشن کمیٹی کے جھنڈے تلے جمع ہوئے درجنوں تاجروں اورٹرانسپورٹروں نے ہاتھوں میں بینر اُٹھارکھے تھے ۔،جن پرلکھاتھا’کشمیر میں شراب کے دکانات کھولنا منظورنہیں ،شراب دکانات کھولنے کافیصلہ واپس لیاجائے‘۔اس موقعہ پراحتجاج میں شامل ٹریڈروں اورٹرانسپورٹروں نے کہاکہ کشمیر وادی ولیوں ،صوفیوں ،بزرگان دین اورمنیوں رشیوں کی سرزمین ہے ،اورشراب نوشی یاشراب کاکاروبار یہاں کی تہذیب وتمدن اورثقافت کیساتھ میل نہیں کھاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ شراب کے کاروبار کوعام کرنے سے خاص کرنوجوان نسل تباہ وبرباد ہوجائے گی ۔انہوںنے حکومت سے اس فیصلے پرنظرثانی کرنے کی اپیل کی ۔/جے کے این ایس

متعلقہ خبریں

تحریر:سیفی سرونجی
(بشکریہ استوتی اگروال) صلاح الدین پرویز اور حقانی القاسمی کی دوستی سے کون واقف نہیں ہے ۔ حقانی.

تحریر: سبزار احمد بٹ۔۔اویل نورآباد نوید کا باپ سبحان کھڑکی پر بیٹھ کر زور زور سے حقہ پی رہا تھا اور دھواں اس قدر.

اردو کی 16 سالہ قلمکار اور”انتساب عالمی“کی نائب مدیرہ   تحریر: انیس جاوید اردو زبان وہ زبان ہے جو اپنی سلاست،.

تحریر:حافظ میر ابراھیم سلفی ہمارے سر کی پھٹی ٹوپیوں پہ طنز نہ کر
ہمارے تاج عجائب گھروں میں رکھے ہیں تاریخ کے.

افسانہ نگار:الف عاجزؔ کلسٹر یونیورسٹی سرینگر  امی جان میں نکل رہا ہوں ، واپسی پر وہ ساری چیزیں لے کر آؤں گا جن.