ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز.

سعودی عرب نے تین زمروں کے افراد کو بیرونِ ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی

   220 Views   |      |   Friday, January, 15, 2021

ریاض/سعودی عرب نے تین زمروں سے تعلق رکھنے والے عام افراد اور سرکاری ملازمین وحکام کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ سفری پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بیرون ملک روانگی کے لیے سفری اجازت نامے کی درخواست دے سکتے ہیں۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے پاسپورٹس نے بیرون ملک روانہ ہونے کے خواہاں شہریوں کے لیے بعض شرائط وضوابط جاری کیے ہیں۔
ان میں پہلے زمرے میں وہ حکام شامل ہیں جن کا سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے بیرون ملک جانا ناگزیر ہے اور وہ آن لائن اپنے کام انجام نہیں دے سکتے ہیں۔ان کے بیرون ملک جانے پر سفری قدغنوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔دوسرے زمرے میں ان سعودی شہریوں کو سفری پابندیوں سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے، جو بیرون ملک مقیم اپنے خاندان کے پاس جانا چاہتے ہیں۔
انھیں انسانی ہمدردی کے کیس کی بنیاد پر پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔اگر کسی سعودی خاتون کے شوہر یا کسی سعودی خاوند کی بیوی ، والدین یا بچے کی بیرون ملک وفات ہوجاتی ہے تو اس کو بیرون ملک روانہ ہونے کی اجازت ہوگی اور اس پر سفری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔تاہم ایسے درخواست گزاروں کو خاندانی رشتوں اور اپنے رشتے داروں کی سعودی عرب میں واپسی ناممکن ہونے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
انھیں سعودی عرب میں کسی سرکاری محکمے سے تصدیق شدہ دستاویزات پیش کرنا ہوں گی یا اپنے جائے قیام ملک میں سعودی عرب کے سفارتی مشن کے کسی عہدہ دار کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔تیسرے زمرے میں جن سعودی شہریوں کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے،ان میں بیرون ملک مقیم سعودی شہری اور ان کے زیرکفالت افراد شامل ہیں۔انھیں بیرون ملک اپنی اقامت کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا اور وہ اپنے اقامتی ملک میں گذشتہ تین سال کے دوران میں کم سے کم چھے ماہ کا عرصہ گزار چکے ہوں۔انھیں اپنی درخواست کے ساتھ میزبان ملک کا کارآمد اقامتی کارڈ پیش کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

تحریر: رشید پروین ؔسوپور سلسلہ روزو شب نقش گر حادثات
سلسلہ روزو شب اصل حیات و ممات
سلسلہ روزو شب تارِ حریر.

بہ گلشن بدرنی چھس پننہ تہ پننہ انجمن گلشن کلچرل فورم کشمیرکین تمام ارکانن ہندہ طرفہ کشیر ہندین سرکردہ تہ نمایندہ.

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی نشست بزم فریاد منعقد ہوئ۔ کئ مہینوں کے.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار
روایتی فیرن میں تبدیلی،بازاروں میں کوٹ.

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز انیڈ سپورٹس کی مجانب سے میکس ویل کالج.