ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

سرینگرمیں پی ڈی پی کے احتجاجی پروگرام قد غن

   268 Views   |      |   Sunday, April, 18, 2021

دفتر سیل ،ضلع صدر سرینگر محمد خورشید عالم سمیت متعدد لیڈران گرفتار
سرینگر؍29، اکتوبر ؍کےمتنازعہ اراضی قوانین کے نفاذ پر پیدا شدہ سیاسی تنازعے کے بیچ انتظامیہ نے جمعہ کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کے احتجاجی پروگرام پر قدغن لگاکر سرینگر کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا جبکہ محمد خورشید عالم سمیت متعدد لیڈران کو حراست میں لیا گیا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس نے جمعرات کو پی ڈی پی کے احتجاجی پروگرام کو ناکام بنادیا ۔سٹی رپورٹر کے مطابق پولیس نے جمعرات کی علی الصبح پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سرینگر دفتر کو محاصرے میں لے لیا۔ یہ اقدام پارٹی کے اس بیان کے بعد اْٹھایا گیا جس میں آج اراضی قوانین کی ترمیم کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پی ڈی پی کارکنان نے گاندھی نگر جموں میں گذشتہ روز اراضی قوانین میں ترمیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاتھا۔پی ڈی پی کو سرینگر میں نئے اراضی قوانین کے نفاذ کے خلاف احتجاج کرنا تھا،تاہم ایسا ممکن نہیں ہوا۔پی ڈی پی کے لیڈران و کارکنان جمعرات کی صبح یہاں میونسپل پارک پولو ویوکے قریب واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر پر مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کے نئے اراضی قوانین کو لاگو کرنے کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے جمع ہوئے تو وہاں پہلے سے ہی بھاری تعداد میں تعینات فورسز خاص طور پر جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے حرکت میں آکر انہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ جن لیڈروں کو حراست میں لیا گیا ان میں خورشید عالم، وحید الرحمان پرہ، رؤف بٹ، محسن قیوم، طاہر سعید وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا’پولیس نے جموں و کشمیر کے لوگوں پر نو آبادیاتی اراضی قوانین ٹھونسنے کے خلاف احتجاج کرنے پر پی ڈی پی کے وحید پرہ، خورشید عالم، رؤف بٹ، محسن قیوم کو گرفتار کیا۔ ہم اجتماعی طور پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے‘۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ’جموں و کشمیر انتظامیہ نے سری نگر میں پی ڈی پی دفتر سیل کیا اور کارکنوں کو پر امن احتجاج کرنے پر گرفتار کیا۔ جموں میں اگر ایسے احتجاج کی اجازت دی گئی تو یہاں کیوں نہیں، کیا یہی آپ لوگوں کی نارملسی کی تعریف ہے جس کو دنیا بھر میں پیش کیا جا رہا ہے‘۔پی ڈی پی ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئے اراضی قوانین کے خلاف کے پی ڈی پی کے مارچ کو ناکام بنایا گیا اور کئی لیڈران وکارکنان کو حراست میں لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ضلع صدر خورشید عالم پارٹی کارکنان کے ہمراہ پارٹی ہیڈ کواٹر پہنچنے ،تو یہاں یہاں دفتر سیل پایا اور کسی کو بھی پارٹی دفتر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ۔ترجمان کے مطابق خورشید عالم کے علاوہ احمد کوشین ،محمد یاسین شاہ ،وحید الرحمان پرا ،سہیل بخاری ،عارف لائے گورو ،روف بٹ ،موہت بھان ،طاہر سعید ،ڈاکٹر ہر بخش سنگھ ،شاہنواز میر ،عمر ڈار ،قیوم وغیر شامل ہے ،کو حراست میں لیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.