ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز.

سرکار کا کام لوگوں کوراحت پہنچانا اور مشکلات کاازالہ کراناہے

   178 Views   |      |   Saturday, January, 16, 2021

جموں وکشمیرمیں سرکار نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کاروز گار بھی چھین لیا صورتحال مخدوش /غلام نبی آزاد

سر ینگر16ستمبر/ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر نے بیروزگاری بیکاری کے معاملے پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر زور دیاکہ وہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں معاشی بدحالی اور اقتصادی بحران کوٹالنے کے لئے فوراً اقدامات اٹھائیں ۔15ہزار کے قریب سلف ہیلپ گروپ انجینئروں کی بیکاری کوانتظامیہ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکار روزگار دینے کے بجائے روز گار چھیننے کے پیچھے پڑی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق راجہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اورجموںو کشمیرکے سابق ویراعلیٰ غلام نبی آزاد نے مرکزی زیرانتظام علاقے جموںو کشمیرکی موجودہ صورتحال کوپریشان کن اضطراب تزبزب کی لپیٹ میں قرار دیتے ہوئے کہاکہ پانچ اگست 2019کوجب مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکاخصوصی درجہ واپس لے لیااور اس ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کردیاتب سے اس خطے میں معاشی بحران پیدا ہوگیاہے سیب،سیاحت ،گھریلوں ٹرانسپورٹ کی صنعتیں زوال پذیرہوگئی ہے بیروزگاروں کا روز گار ختم ہوگیاہے اس پرترہ یہ کہ جموں وکشمیرکی انتظامیہ نے سلف ہلپ گروپ انجینئروں کاروزگاربھی چھین لیاہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ 2003میں کانگریس پی ڈی پی پی مخلوط حکومت نے سلف ہیلپ گروپ انجینئروں کوروزگار دلانے کے لئے تعمیر ترقی میں شریک بنایاتھاتاکہ وہ بیروزگاری سے نجات حاصل کرسکے اور پچھلے 27برس کے دوران 15ہزار کے قریب انجینئرشامل ہوئے جو تعمیرترقی کے سلسلے میں اہم رول ادا کر رہے تھے اب سرکارنے ان کاروز گار چھیننے میںکوئی کسرباقی نہیں چھوڑدی جسکے نتیجے میںوہ سڑکوں پرآ نے کے لئے مجبور ہوگئے راجیہ سبھا میںحزب ا ختلاف کے لیٰڈر نے کہاکہ جموںو کشمیرکے لوگ سخت ترین مالی دشواری کاسامناکررہے ہیں لوگوں کومشکلات ومصائب سے گرنا پڑرہاہیں اور مرکزی حکومت کوچاہئے کہ وہ جموں کشمیرکے لوگو ںکو راحت پہنچانے کے لئے جلدسے جلداقدامات اٹھائیں ۔

متعلقہ خبریں

تحریر: رشید پروین ؔسوپور سلسلہ روزو شب نقش گر حادثات
سلسلہ روزو شب اصل حیات و ممات
سلسلہ روزو شب تارِ حریر.

بہ گلشن بدرنی چھس پننہ تہ پننہ انجمن گلشن کلچرل فورم کشمیرکین تمام ارکانن ہندہ طرفہ کشیر ہندین سرکردہ تہ نمایندہ.

گزشتہ شب گلشن کلچرل فورم کشمیراور لسہ خان فدا فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور سلسلہ قادریہ وفاضلی کے معروف صوفی بزرگ اور.

تحریر: حافظ میر ابراھیم سلفی عشرتی گھر کی محبت کا مزا بھول گئے
کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے
قوم کے غم.

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی نشست بزم فریاد منعقد ہوئ۔ کئ مہینوں کے.