ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

سابق وزیر اعلیٰ نے کیا’ آئس کریم شاپ‘ کا افتتاح‘

   377 Views   |      |   Monday, April, 19, 2021

سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں مکمل اور دیرپا امن و امان کی فضاء قائم ہونے سے ہی یہاں کے تاجر طبقہ کو درپیش مسائل و مشکلات سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا ’میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ یہاں امن وامان اور خوشحالی کی فضاء قائم ہو اور یہاں کے تاجر اپنا کاروبار بلا روک ٹوک چلا سکیں‘۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سنیچر کے روز سٹی سینٹر سنگرل مال کمپلیکس میں آئس کریم شاپ و ریسٹورنٹ کا افتتاح ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسلسل لاک ڈائون سے کا یہاں کا ہر ایک شعبہ متاثر ہوا ہے ۔ 5اگست2019کے بعد پیدہ صورتحال سے تاجر طبقہ بری طرح متاثر ہوا جبکہ کاروباری لوگوں، دکاندار حضرات، سیاحت، ٹراسپورٹ، کامگار طبقہ کا ذریعہ معاش بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ۔جموں وکشمیر کے بیشتر طبقے اس وقت بدترین معاشی بدحالی کے شکار ہے،جو باعث تشویش ہے۔ ملک میں اگرچہ مارچ 2020میں لاک ڈائون شروع ہوا لیکن یہاں 5اگست 2019سے ہی بندشیں عائد کی گئیں تھی اور یہاں مسلسل 10ماہ تک لاک ڈائون رہا، جس سے یہاں کا اقتصادی حالت کو بہت بڑا دھچکا لگا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے یہاں مکمل اور دیرپاامن و امان کی فضاء قائم کرے اور یہاں لوگ پھر سے فارغ البالی کیساتھ زندگی گزارنے لگیں کیونکہ وہی رازق اور عطا کرنے والا ہے۔ اس موقعے پر پارٹی معان جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، ترجمان عمران نبی ڈار، ممتاز تاجر حضرات اور آئس کرائم شاپ و ریسٹوران کے مالک عاشق رفیق خان کے علاوہ معروف معالج ڈاکٹر محمد رفیق خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.