ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز.

ریاستی درجہ کی بحالی خود حکمرانی کی ضامن ہوسکتی ہے:الطاف بخاری

   175 Views   |      |   Tuesday, January, 26, 2021

امت شاہ کے بیان کا خیرمقدم، مقامی افسران کواہم عہدوں سے ہٹانے کے معاملہ میں مداخلت کی اپیل

سرینگر؍19، اکتوبر ؍؍ اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ ریاستی درجہ کی بحالی میں مزید تاخیر کے متحمل نہیںہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ جلد اسٹیٹ ہڈ کی بحالی جموں وکشمیر کے شہریوں کو خود حکمرانی کے حق کی ضامن ہوسکتی ہے۔ کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان جس میں انہوں نے کہاتھاکہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ جلد ہی بحال ہو گا اور اب ہم اس کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتے ہیں، کا خیر مقدم کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ یہ فیصلہ کسی سیاسی جماعت یا لیڈر کا نہیں بلکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے جمہوری حقوق اور اُن کے سیاسی خواہشات متعلق ہے۔ انہوں نے کہا’’ میں وزیر داخلہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انتظامیہ سطح پر مرکزی حکومت کو یاد دلانا چاہوں گا کہ اس حساس معاملہ کو جموں و کشمیر کے باشندوں کو درپیش مشکلات اور انتظامی سطح پر افراتفری کے پیش نظر اس حساس مسئلے کو طویل عرصے تک سیاسی معاملہ بناکر التوامیں نہ رکھیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ وقافی حکومت جتنا جلدی جموں وکشمیر اسٹیٹ ہڈ کی بحالی کا وعدہ پورا کریگی ، اتنا ہی ملک کیلئے اِس خطہ میں امن وترقی کو یقینی بنانے کے لئے بہتر ہوگا۔بکاری نے مزید کہا’’ جموں وکشمیر کے لوگوں کو روزمرہ بنیادوں پر درپیش گوناگوں مسائل کا حل اور ہمہ جہت ترقی ریاستی درجہ کی بحالی اور جامع ڈومیسائل قوانین جس میں نوکریوں اور زمین کا مکمل تحفظ ہو، میں مضمرہے‘‘۔ بخاری نے مقامی افسران کو جموں وکشمیر بیروکریسی سے الگ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اِس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔جموں وکشمیر انتظامیہ میں مقامی افسران کو الگ تھلگ کرنا انتہائی مایوس کن ہے۔ اپنی پارٹی صدر نے مرکزی وزیر داخلہ سے اس سنگین معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی ہے کہ جس سے مقامی افسران میں کافی مایوسی پیدا ہوگئی ہے جوکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں قابل ہیں اور اب تک انتظامیہ کے سبھی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

تحریر: رشید پروین ؔسوپور سلسلہ روزو شب نقش گر حادثات
سلسلہ روزو شب اصل حیات و ممات
سلسلہ روزو شب تارِ حریر.

بہ گلشن بدرنی چھس پننہ تہ پننہ انجمن گلشن کلچرل فورم کشمیرکین تمام ارکانن ہندہ طرفہ کشیر ہندین سرکردہ تہ نمایندہ.

گزشتہ شب گلشن کلچرل فورم کشمیراور لسہ خان فدا فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور سلسلہ قادریہ وفاضلی کے معروف صوفی بزرگ اور.

تحریر: حافظ میر ابراھیم سلفی عشرتی گھر کی محبت کا مزا بھول گئے
کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے
قوم کے غم.

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی نشست بزم فریاد منعقد ہوئ۔ کئ مہینوں کے.