ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز.

روشنی اراضی اسکنڈل :ڈاکٹرفاروق اور عمر عبداللہ کے نام فہرست میں شامل

   132 Views   |      |   Thursday, January, 21, 2021

روشنی اراضی اسکنڈل :ڈاکٹرفاروق اور عمر عبداللہ کے نام فہرست میں شامل

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے روشنی ایکٹ سے فائدہ نہیں اُٹھایا،خبریں بے بنیاد : نیشنل کانفرنس
سرینگر؍24،نومبر ؍نیشنل کانفرنس نے اُن خبروں کو سراسر غلط اور بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے جن میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیکر اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ روشنی ایکٹ کا فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔کے این ایس کے مطابق پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ ذرائع کا حوالہ دیکر پھیلائی جارہی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ غلط اطلاعات بدنیتی پر مبنی ادارے سے پھیلائی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر یا جموں میں اپنی رہائش گاہوں کیلئے روشنی ایکٹ کا فائدہ نہیں اُٹھایا ہے اور جو ایسا دعویٰ کررہے ہیں وہ سرار جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ خبریں ذرائع کے حوالے سے شائع کرنے سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ ان کی کوئی بنیاد نہیں اوریہ سب کچھ بدنیتی کے ادارے سے کیاجارہاہے۔ ادھر میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رکن پارلیمان اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹرفاروق عبد اللہ اور اْن کے بیٹے عمر عبد اللہ اْن سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد میں شامل ہیں، جنہوں نے روشنی ایکٹ کے تحت مبینہ طورزمین حاصل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے ان افراد کے نام ظاہر کئے ہیں جنہیں روشنی ایکٹ کے تحت فائدہ حاصل ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فہرست میںسیاست دان اور سابق سرکاری افسران شامل ہیں جن میں فاروق اور عمر کا نام بھی شامل ہے۔اپنا نام روشنی ایکٹ کے تحت فائدہ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہونے پر ڈاکٹرفاروق نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے’یہ مجھے ڈسٹرب کرنے کیلئے کیا جارہا ہے‘۔نیشنل کانفرنس لیڈر دیوندر رینہ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ معاملہ عدالت کے سامنے ہے اور وہ عدالتی احکامات کا احترام کریں گے۔یاد رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے4نومبر کو ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی طور بشمول روشنی سکیم کے تحت زمین ہڑپ کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔

متعلقہ خبریں

تحریر: رشید پروین ؔسوپور سلسلہ روزو شب نقش گر حادثات
سلسلہ روزو شب اصل حیات و ممات
سلسلہ روزو شب تارِ حریر.

بہ گلشن بدرنی چھس پننہ تہ پننہ انجمن گلشن کلچرل فورم کشمیرکین تمام ارکانن ہندہ طرفہ کشیر ہندین سرکردہ تہ نمایندہ.

گزشتہ شب گلشن کلچرل فورم کشمیراور لسہ خان فدا فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور سلسلہ قادریہ وفاضلی کے معروف صوفی بزرگ اور.

تحریر: حافظ میر ابراھیم سلفی عشرتی گھر کی محبت کا مزا بھول گئے
کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے
قوم کے غم.

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی نشست بزم فریاد منعقد ہوئ۔ کئ مہینوں کے.