ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

راجوری میں فورسز کارروائی ،کمین گاہ سے اسلحہ برآمد

   270 Views   |      |   Monday, April, 19, 2021

راجوری میں فورسز کارروائی ،کمین گاہ سے اسلحہ برآمد

ہندوارہ میں جنگجوئوں کے2معاونین گرفتار:پولیس
سرینگر؍30، اکتوبر ؍پولیس اور فوسز نے جموں کے راجوری علاقے میں ایک جنگجوئوں مخالف کارروائی میں ایک زیر زمین کمین گاہ سے اسلحہ اور گولی بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ادھر پولیس نے شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں لشکر طیبہ کے دو معاونین کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس نے دونوں معاملات کے حوالے سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو ضلع راجوری کے گمبھیر مگھلان علاقے میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکر اس میں موجود اسلح و گولہ بارود بر آمد کیا۔ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق ایک صدقہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک زیر زمین کمین گاہ کا پتہ لگا جس میں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولی بارود کو ضبط کیا گیا ہے ۔یہ آپریشن پولیس اور فوج نے مشترکہ طور عمل میں لایا اور کمین گاہ سے 2اے کے47بندوقیں،2میگزین،270گولیاں،2چینی ساخت کے پستول،2میگزین،75پیکا گولیاں،12کمبل،10ڈیٹو نیٹراور6کلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا۔اس دوران وسیع علاقے میںسپہر تک تلاشی کارروائیاں جاری تھی۔ادھر شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں پولیس نے دولشکر طیبہ جنگجوئوں معاونین کی گرفتاری کا دعوی ٰ کیا ہے پولیس کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ہندوارہ علاقے میں چند مشکوک افراد کی حرکت کے بعد 21RR ،92CRPFنے ہندوارہ کے مختلف علااقوں میں ناکے بٹھائے کر تلاشی کارروائیاں شروع کی ہے جس دوران ناکہ پارٹیوں نے راہ گیروں اور گاڑیوں کی تلاشی شروع کی ہے اور ناکوں کے دوران چنارپارک کے نذدیک ایک موٹر سائیکل زیر نمبرJK09B/1827پر سوار 2افراد کو مشکوک افراد نے تلاشی پارٹی کو دیکھ کر یہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے ۔پولیس نے بتایا یہاں موجود اہلکاروں نے دونوں کو دبوچ کر انہیں انہیں پوچھ تاچھ شروع کی ،جس دوران دنووں نے اپنی شناخت لیاقت احمد میر ولد عبد ل احد میر اور عاقب رشید میر ولد عبد لرشید ساکنہ ہاین ترہگام کپوارہ ہندوارہ کے طور پیش کی ہے پولیس نے بتایا دونوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولی باردو برآمد کی گئی ہے ۔بیان کے مطابق دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں نوجوان عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے لئے کام کر رہے ہیں اورجنوبی کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں تک اسلحہ پہنچانے کا کام انجام دے رہے تھے ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر363/2020درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.