ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

اڈوانی، جوشی ، اوما بھارتی سمیت تمام ملزمان کوبری کردیا سرینگر/30ستمبر28 سال.

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منظر عام پر لانا چاہا تو انہیں توبھارت نے دفاتر بند.

ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کو سونپ دی جائے گی/ آئی جی کشمیر.

دورہ لداخ سے واپسی پرآرمی چیف کی وزیردفاع کیساتھ ملاقات

   70 Views   |      |   Wednesday, September, 30, 2020

سری نگر/جے کے این ایس/بری فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے نئی دہلی میں وزیردفاع راجناتھ سنگھ کیساتھ ملاقات کرکے ثانی الذکر کولداخ کی تازہ صورتحال اورفوج کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور چین کے درمیان جاری فوجی تعطل کے درمیان زمینی حالات کا جائزہ لینے کے بعد وہاں سے واپس آئے فوج کے سربراہ منوج مکند نروانے نے جمعہ کے روزنئی دہلی میںوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو تازہ صورتحال سے واقف کرایا۔راجناتھ سنگھ بھی روسی دورے سے واپس آئے ہیں جہاں انہوں نے روسی قیادت کے ساتھ مختلف امور پر دو طریقی میٹنگ کی اور دوسری عالمی جنگ کے 75 برس پورے ہونے کے موقع پر منعقد وکٹری پریڈ میں حصہ لیا۔لداخ کے دو دن کے دورے پر گئے جنرل نروانے نے گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوئے فوجوں سے اسپتال جاکر ملاقات کی۔ انہوں نے چینی فوجیوں کے ساتھ 15 جون کی رات گلوان میں چینی فوج کو جواب دینے والے فوجیوں کو تعریف کا ایک خط بھی دیا۔ اس جھڑپ میں فوج کے ایک کرنل سمیت فوج کے 20 فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔ جھڑپ میں چینی فوج کے بھی کیئی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل نروانے نے راجناتھ سنگھ کو حقیقی کنٹرول لائن پر گزشتہ دنوں کے واقعہ، وہاں کی سرگرمیوں اور فوج کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے واقف کرایا۔

متعلقہ خبریں

اڈوانی، جوشی ، اوما بھارتی سمیت تمام ملزمان کوبری کردیا سرینگر/30ستمبر28 سال پرانے بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی.

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منظر عام پر لانا چاہا تو انہیں توبھارت نے دفاتر بند کردیئے / قریشی سرینگر/30ستمبر/پاکستان کے.

ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کو سونپ دی جائے گی/ آئی جی کشمیر ، لواحقین مشاورات کیلئے طلب سرینگر/30ستمبر/امشی.

دینی ، سماجی اور ادبی تنظیموں کا رنج وغم کا اظہار پلوامہ/ تنہا ایاز/ قصبہ پلوامہ کے پرچھو علاقے کی ایک نیک سیرت خاتون.

سینکڑوں لوگوں نے اپنا علاج و معالجہ کروایا اور مفت ادویات حاصل کی پلوامہ/ تنہا ایاز/ سول ڈیفنس سرینگر احسان فائونڈیشن.