ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

دفعہ370کی واپسی ناممکن

   230 Views   |      |   Monday, April, 19, 2021

دفعہ370کی واپسی ناممکن

انتخابی میدان میں کودجاناPAGDکی مجبوری:مختار عباس نقوی
سری نگر:۲۳، نومبر: : مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو تخریبی عناصر کو الگ تھلگ کر کے ترقی کی راہ پر چل کر ایک خوشحال زندگی گزر بسر کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ370 کو پارلیمان نے ختم کیا ہے اور اس کی واپسی اب ناممکن ہے۔جے کے این ایس کے مطابق مختار عباس نقوی نے خبررساں ایجنسی یواین آئی کودئیے ایک انٹرویو کے دوران کہا’’آج کا جموں و کشمیر ایک خوشحال ماحول میں آگے بڑھ رہا ہے۔ کچھ لوگ ہیں جو پھر سے تباہ کن ماحول پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ان کو الگ تھلگ کیا جانا چاہیے۔ لوگوں کو ترقی کی راہ پر چلتے ہوئے ایک خوشحال زندگی گزر بسر کرنی چاہیے‘‘۔مختارعباس نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مستقبل قریب میں ترقی اور لوگوں کو با اختیار بنانے کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔انہوں نے کہا’’دفعہ 370 کی وجہ سے یہاں ترقی اور لوگوں کو با اختیار بنانے سے متعلق اسکیمیں لاگو نہیں تھیں۔ اب وہ اسکیمیں لاگو ہو چکی ہیں۔ ان کا اثر بھی نظر آنے لگا ہے۔مختارعباس نقوی کے بقول’’ ہمارا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر میں ترقی اور لوگوں کو با اختیار بنانے کے میدان میں ہمیں بہت جلد انقلابی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی‘‘۔ان کا اس پر مزید کہنا تھاکہ بہت سے کارپوریٹ اور صنعتی گھرانوں نے مرکزی حکومت سے رجوع کر کے جموں و کشمیر میں اپنے یونٹ کھولنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس سے نہ صرف یہاں کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا بلکہ ترقی کی رفتار بھی تیزی پکڑے گی۔انہوں نے کہا کہ’’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ‘‘نے اپنے آپ کو الگ تھلگ ہوتا دیکھ کر ہی انتخابی میدان میں کودنے کا فیصلہ لیا ہے۔مختارعباس نقوی کے بقول’’ان کا خاندانی غرور اور پاندانی سرور چکنا چور ہو چکا ہے۔ پہلے انہوں نے کہا کہ ہم تب ہی انتخابی عمل میں شرکت کریں گے جب دفعہ370 واپس آئے گی۔ دفعہ370 کو پارلیمنٹ نے ختم کیا ہے۔ اس کی واپسی ناممکن ہے۔ یہاں کے لوگ ترقی کے راستے پر چل پڑے ہیں۔ جب گپکار الائنس والوں کو پتہ چلا کہ ہم تو الگ تھلگ ہو رہے ہیں تو انہوں نے اپنا مشورہ بدل کر انتخابی میدان میں کودنے کا فیصلہ لیا۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ڈسٹرک ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں ایک مخصوص اتحاد کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے سے روکنے کی شکایتیں بے بنیاد ہیں۔ان کا کہنا تھا’’جب امیدوار لوگوں کا موڈ اپنے خلاف دیکھتے ہیں تو وہ شور مچاتے ہیں کہ ہمارے امیدواروں کو مہم چلانے سے روکا جا رہا ہے اور بعد میں کہیں گے کہ یہی وجہ رہی کہ ہمارے امیدوار ہار گئے۔ ان ہی لوگوں کے بیان تھے کہ بی جے پی کو کشمیر میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔ لیکن زمینی سطح پر نظر ڈالیں تو بی جے پی کے امیدوار ہر جگہ سے کھڑا ہوئے ہیں‘‘۔یہ پوچھے جانے پر کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کتنی نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے تو مختارعباس نقوی کا جواب تھاکہ بی جے پی کتنی سیٹیں جیتتی ہے یا گپکار الائنس کتنی سیٹیں جیتتی ہے یہ اہم نہیں ہے۔ سب سے ہم لوگوں کی شرکت ہے۔ بار بار کہا جا رہا تھا کہ سیاسی عمل شروع ہونا چاہیے۔ لیکن اس سے بڑا سیاسی عمل کیا ہوسکتا ہے کہ جو انتخابات70 سال میں نہیں ہوئے وہ ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.