ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز.

حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیت فراہم کرنے کی وعدہ بند/ذوالفقار

   429 Views   |      |   Saturday, January, 16, 2021

جموں// خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار نے کہا کہ حکومت لوگوں کی دہلیز پر انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔وزیر آج ایک افسروں کی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے جس کا انعقاد راجوری میں قائم وزیر اعلیٰ کے پبلک دربار میں لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا تھا۔وزیر نے مختلف ایجنسیوں اور محکموں جن میں پی ایچ ای ، دیہی ترقی ، تعلیم ، صحت و طبی تعلیم ، باغبانی ، پھولبانی اور آر اینڈ بی شامل ہیں کی طرف سے چلائے جارہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجوری شاہد اقبال چودھری نے ایک تفصیلی پاور پوائنٹ کے ذریعے ضلع میں ترقیاتی و تعمیراتی عمل کا خلاصہ پیش کیا۔وزیر کو بتایا گیا کہ سواری میں اینمل ہسبنڈری مرکز کا قائم اور پانی حد درہا میں ویٹرنری سینٹر قائم کرنے کے سلسلے میں ایک فیزیبلٹی رپورٹ پیش کیا گیا ہے۔وزیر نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے مختلف علاقوں میں پروری ، کوٹ دارا، لورجمولااور دو داج شامل ہیں میں جے اینڈ کے بینک شاخ قائم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لیں۔انہوںنے ڈی سی راجوری کو ہدایت دی کہ سنکاری میں ایک پوسٹ آفس قائم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کئے جائیں۔میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو فراہم کئے جانے والی سہولیات کے بارے میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ موجودہ زمانے کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ممکنہ سہولیات لوگوں کو بہم پہنچائیںتاکہ ضلع کے لوگ ریاست کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی اور خوشحالی کے ماحول میں اپنی زندگی بسر کرسکیں۔چیف انجینئر آر اینڈ بی جموں، چیف انجینئر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جموں، چیف انجینئر پی ایچ ای جموں، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ، ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس ، ڈائریکٹر دیہی ترقی اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران اس موقعہ پرموجود تھے۔

متعلقہ خبریں

گزشتہ شب گلشن کلچرل فورم کشمیراور لسہ خان فدا فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور سلسلہ قادریہ وفاضلی کے معروف صوفی بزرگ اور.

تحریر: حافظ میر ابراھیم سلفی عشرتی گھر کی محبت کا مزا بھول گئے
کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے
قوم کے غم.

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی نشست بزم فریاد منعقد ہوئ۔ کئ مہینوں کے.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار
روایتی فیرن میں تبدیلی،بازاروں میں کوٹ.

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز انیڈ سپورٹس کی مجانب سے میکس ویل کالج.