ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی.

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ.

حج 2020 /صرف سعودی عرب میں موجود افراد کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ

   117 Views   |      |   Saturday, October, 24, 2020

سرینگر ؍23،جون؍سعودی عرب کی حکومت نے اگلے ماہ حج کی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث حج 2020کے لیے عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الحرمین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’حکومت نے سعودی عرب میں رہائش پذیر مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر حج کی ادائیگی کی تعداد محدود رکھنے اور صرف سعودی عرب میں مقیم افراد کو ہی حج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہجوم اور لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے سے کورونا کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں برس حج محدود عازمین کے ساتھ ہوگی‘۔بیان میں کہا گیا ہے کہ’سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک کے شہری حج کی ادائیگی کرپائیں گے اور یہ فیصلہ حج کو محفوظ طریقے سے ادا کرنے کے لیے کیا گیا ہے‘۔حکومت نے کہا کہ صحت عامہ کے پیش نظرلوگوں کی جانوں کو بچانے کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق سماجی فاصلہ اور دیگر تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی عرب نے کورونا وائرس پھیلاو کو کم کرنے کے لیے مارچ کے اوائل میں اپنی سرحدیں بند کردی تھیں اور فضائی خدمات معطل کردی تھیں، قبل ازیں 27 فروری کو عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی تھی، اب وہ بتدریج ان بندشوں کو ختم کررہا ہے اور سرکاری اور نجی دفاتر کھول دیے گئے ہیں۔سعودی حکومت نے اسی ہفتے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عائد کردہ بہت سی پابندیوں کو ختم کردیا ہے اور مسجد الحرام اور مدینہ منورہ سمیت تمام مساجد میں پنج وقت نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔خیال رہے کہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ہر سال سعودی عرب جاتے ہیں اور رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس تقریباً 25 لاکھ مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا۔رواں برس کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک سے حج کے لیے کوئی نہیں آسکے گا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بیرون ملک سے آنے والے عازمین کی تعداد18 لاکھ سے زائد تھی۔وزارت حج کا کہنا تھا کہ اس برس کورونا وائرس کی منتقلی کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔سعودی وزرت کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہمیشہ سے یہ اولین ترجیح رہی ہے کہ مسلمان حج اور عمرہ محفوظ ماحول میں ادا کرسکیں۔یاد رہے کہ سعودی حکومت نے مارچ میں کورونا وائرس کے باعث خانہ کعبہ سمیت دیگر مقدس مقامات کو عام افراد کے لیے بند کردیا تھا۔حکومت نے دنیا کے دیگر ممالک سے حج کی تیاریوں کو مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد انڈونیشیا اور ملائیشیا کی جانب سے اپنے شہریوں کو نہ بھیجنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا چاہئے /رویندر رینا
سرینگر24//اکتوبر///.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی اہمیت نہیں ہے /مرکزی وزیر جتندر سنگھ

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ مفتی سرینگر؍24، اکتوبر ؍ ؍ پی.

تنظیمی ڈھانچہ تشکیل ،ڈاکٹر فاروق سربراہ ،سجاد غنی لون ترجمان مقرر ، جموں وکشمیرکا پرچم اتحاد کی علامت ہوگا
عوامی.

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان نہیں: ساگر
سرینگر؍23، اکتوبر ؍ ؍ جموں.