ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

جنگجو مخالف آپریشنز جاری رہیں گے

   286 Views   |      |   Monday, April, 19, 2021

پولیس افسر کی ہلاکت میں ملوثین کو بہت جلد بخشا نہیں جائیگا :پولیس سربراہ
سرینگر؍20، اکتوبر ؍کے این ایس ؍ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ،دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنز جاری رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اننت ناگ میںجاں بحق کئے گئے پولیس افسر کے ملوثین کو بخشا نہیں جائیگا ۔اس دوران پولیس سربراہ اور آئی جی پی نے مہلوک پولیس افسر کے لواحقین کیساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ،دلباغ سنگھ منگلوار کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار اور ایس ایس پی اننت ناگ کے علاوہ دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کنلون بجبہاڑہ اننت ناگ گئے ،جہاں انہوں نے جنگجوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق کئے گئے لواحقین کیساتھ تعزیت وہمدردی کی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس انسپکٹر محمد اشرف بٹ کے گھر پر دن بھر تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری رہا ،جس دوران پولیس کے اعلیٰ حکام بھی یہاں پہنچے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس سربراہ، دلباغ سنگھ، آئی جی پی کشمیر وجے کمار اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران منگل کے روز کنلون پہنچے اور مہلوک پولیس افسر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت وہمدردی کی۔ اس موقع پر پولیس سربراہ نے کہاکہ پولیس آفسرکی ہلاکت میں ملوث افراد کو بہت جلد اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوںنے مرحوم پولیس آفیسر کے بچوں کو یقین دلایا کہ اُن کی ہر طرح سے مدد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر رقعت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ ایک اطلاع کے مطابق پولیس آفیسر کی ہلاکت کو لے کر کنلون بجبہاڑہ میں دکانات بند تھے۔یاد رہے کہ سوموار کی شام نامعلوم بندو ق برداروں نے کنلون بجبہاڑہ میں پولیس انسپکٹر محمد اشرف پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ، اگر چہ اُسے فوری طورپر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ پولیس سربراہ نے بتایا کہ وادی میں جنگجو مخالف آپریشنز جاری رہیں گے ۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.