ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

پرنسپل سیکرٹری نے مستحقین سے مختلف سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر.

مستحقین میں حق شہریت اسناد ،کے سی سی ، بے بی کٹس ،آلات سماعت تقسیم کئے

محض 100سے 200روپے کے عوض مہمان پرندوں کو گولیوں کا شکار بنایا جاتا ہے سرینگر/29اکتوبر/.

جنوبی کشمیر میں 100 سے زیادہ عسکریت پسند سرگرم ، 25 سے 30 غیر ملکی ہیں / بریگیڈ وی ایس ٹھاکر

   141 Views   |      |   Thursday, October, 29, 2020

سرینگر؍17جولائی؍ندائے کشمیر/

 جنوبی کشمیر میں سو سے زیادہ عسکریت پسند سرگرم ہیں جن میں تقریباً30غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔جنوبی کشمیر کے کولگام میں کیا گیا آپریشن چلینجوں سے بھرا ہوا تھا مگر فوج نے پھرتی دکھا کر تینوں ملینٹوں کو جاں بحق کرکے عام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال اور مکان کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ندائے کشمیر کے مطابق کولگام میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 9آر آر کے بریگیڈیر وی ایس ٹھاکر نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر میں اس وقت سو سے زیادہ عسکریت پسند سرگرم ہیں جن میں تقریباً 30غیر ملکی ملی ٹینٹ بھی شامل ہیں۔ جبکہ فوج ایسے منصوبوں کو ناکام بنانے اور 21جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کےہموار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیار ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بریگیڈیر موصوف نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں اس وقت سو کے قریب ملی ٹینٹ سرگرم ہیں ۔ جن میں سے لگ بھگ 30ملی ٹینٹ غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فوج کو چند افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہےاور یہاں سے پاکستان بھی عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیل رہا ہے۔ لہذا اس تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ کولگام میں ناگناڈ آپریشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ کاروائی چلینجوں سے بھری ہوئی تھی۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دو سے تین ملی ٹینٹوں کے موجود ہونے کی اطلاع تھی مگر مکان تک صرف ایک ہی راستے سے رسائی تھی جہاں ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے تھے۔ اور مکان میں کچھ عام شہری بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ فوج نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی ٹینٹوں کو جان بحق کیا اور عام شہریوں کو بہ حفاظت باہر نکالا۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس واردات میں مکان کو بھی بچالیا گیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ جب شہری باہر آرہے تھے تو ایک باقی عسکریت پسند جس نے ہتھیار کے ساتھ فرن (روایتی کشمیری گاؤن) پہنا ہوا تھا ، نے عام شہریوں کے ساتھ باہر جانے کی کوشش کی۔ جب اس کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اُس نے واپسی میں حملہ بھول دیا۔ جس کے جواب میں وہ بھی مارا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں عسکریت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جس میں ایک امریکی ساختہ M-4 کاربائن ، ایک اک 47 ، پانچ میگزین ، چند دستی بم اور ایک UBGL شامل ہیں۔بریگیڈیئر ٹھاکر نے کہا کہ عسکریت پسند گزشتہ سال 29 اکتوبر کو کولگام میں 5 بنگالی مزدوروں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ 4 اپریل کو کولگام میں چار شہریوں کی ہلاکت میں بھی ملوث تھے ۔

متعلقہ خبریں

پرنسپل سیکرٹری نے مستحقین سے مختلف سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زوردیا
سری نگر/27؍اکتوبر/پرنسپل سیکرٹری.

مستحقین میں حق شہریت اسناد ،کے سی سی ، بے بی کٹس ،آلات سماعت تقسیم کئے
گاندربل/27؍اکتوبر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر.

محض 100سے 200روپے کے عوض مہمان پرندوں کو گولیوں کا شکار بنایا جاتا ہے سرینگر/29اکتوبر/ وادی کشمیر کی جھیلوں اور آبی.

2016 میں گھریلواورفضائی آلودگی کی وجہ سے 15 سال سے کم عمرکے تقریباً 6 لاکھ بچوں کی موت ہوئی
سرینگر/29اکتوبر/سال.

اس قانون کی مخالفت کرنے والے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔ جتندر سنگھ
سرینگر/29اکتوبر/بھارتیہ جنتا پارٹی.