ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی.

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ.

جنوبی کشمیرمیں خونین معرکہ آرائی

احسان فاضلی سمیت3جنگجونوجوان جاں بحق،کئی مرتبہ نمازجنازہ کی ادائیگی

   315 Views   |      |   Monday, October, 26, 2020

اسلام آباد // ’’جنوبی کشمیرمیں دوران شب خونین معرکہ آرائی ‘‘کے دوران ’’تحریک المجاہدین کے اعلیٰ ڈگری یافتہ ضلع کمانڈراحسان فاضلی سمیت3مقامی جنگجونوجوان جاں بحق‘‘ہوگئے ۔معلوم ہواکہ جھڑپ کے دوران جاں بحق 2عساکراحسان فاضلی اوراوئیس شفیع نے ملی ٹنسی کاراستہ اختیارکرنے سے پہلے ٹیکنالوجی کورس میں 3تا4سالہ B.techڈگری حاصل کی تھی۔پولیس حکام نے بتایاکہ دوران شب ملک پورہ ہاکورہ بدسگام ڈورؤ اسلام آبادمیں ایک جھڑپ کے دوران 3جنگجومارے گئے جن کی تحویل سے اسلحہ وگولی بارودبرآمدکیاگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ازجان ہوئے عساکرمیں سے ایک حال ہی میں صورہ سرینگرمیں ایک پولیس اہلکارکی ہلاکت میں ملوث تھا۔اُدھرعسکری تنظیم تحریک المجاہدین نے ہاکورہ معرکے میں ضلع کمانڈراحسان فاضلی اورتنظیم سے وابستہ جنگجونوجوان سبزار احمد صوفی کے علاوہ حزب المجاہدین سے وابستہ عسکریت پسند سید اوئیس شفیع کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ معرکے کے دوران فورسزکوجانی اورمالی نقصان پہنچایاگیا۔اس دوران صورہ سری نگر اوراسلام آبادمیں تینوں مقامی جنگجونوجوانوں کی آخری رسومات میں ہزاروں کی تعدادمیں لوگ شامل ہوئے جبکہ ککرناگ میں حزب جنگجواوئیس شفیع کی نمازجنازہ کئی مرتبہ اداکی گئی۔تینوں مقامی عساکرکی میتوں کومقامی مزارشہداء میں نعروں کی گونج کے بیچ سپردلحدکیاگیا۔نمائندید کے مطابق جنگجوؤں کیخلاف آپریشن آل آؤٹ جاری رکھتے ہوئے فوج ،فورسزاورریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جنوبی کشمیرکے ہاکورہ اسلام آبادگاؤں میں اتواراورسوموارکی درمیانی رات ایک جھڑپ کے دوران ایک کمانڈرسمیت تین مقامی عساکرکوجاں بحق کردیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ضلع اننت ناگ کے ملک پورہ ہاکورہ بدسگام ڈورؤگاؤں میں کچھ جنگجوؤں کے موجودہونے کی اطلاع ملتے ہی فوج ،سی آرپی ایف اورپولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے اتوارکورات دیر گئے پورے علاقے کومحاصرے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کی جانب سے فرارہونے کے سبھی ممکنہ راستوں کوسیل کردینے کے بعدجب سیکورٹی فورسزکے اہلکارایک مخصوص مکان کے نزدیک پہنچے تویہاں موجودجنگجوؤں نے سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی ۔ایس ایس پی اننت ناگ الطاف خان نے ذرائع ابلاغ کوبتایاکہ محصورجنگجوؤں کی جانب سے بندوقوں کے دہانے کھول دینے کے بعدسیکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی عمل میں لائی جسکے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ جھڑپ کے دوران تین جنگجومارے گئے جن میں سے 2کی شناخت کرلی گئی جبکہ تیسراغیرملکی لگتاہے تاہم ابھی اسکی شناخت کرنے کاعمل جاری ہے۔ادھرپولیس کی جانب سے سرینگرمیں جاری کردہ بیان میں مزیدبتایاگیاکہ ہاکورہ اننت ناگ میں ہوئی شبانہ معرکہ آرائی زیادہ وقت تک جاری نہیں رہی کیونکہ محصور جنگجوؤں کوزیادہ مزاحمت یافرارہونے کاکوئی موقعہ نہیں دیاگیا۔بیان میں بتایاگیاکہ محدودوقت تک جاری رہنے والی اس جھڑپ کے دوران 3جنگجومارے گئے جن میں صورہ سرینگرکارہنے والااحسان فاضلی اورککرناگ کارہنے والاسیداوئیس سرگرم جنگجوبھی شامل ہے ،جبکہ ابھی تیسرے جنگجوکی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔پولیس کے مطابق ہاکورہ جھڑپ کے دوران ازجان ہوئے تین جنگجوؤں میں سے ایک حال ہی صورہ سری نگرمیں ایک پولیس اہلکارکی ہلاکت میں ملوث تھا۔اس دوران کے این ایس کوارسال کردہ بیان میں تحریک المجاہدین ترجمان نے کہاکہ ہاکورہ میں نصف شب فوج، سی آر پی ایف ، ٹاسک فورس اور دیگر بھارتی فورسز کے ہزاروں اہلکاروں نے علاقے کا اچانک محاصرہ کیا۔مشترکہ آپریشن کے دوران تحریک سے وابستہ مجاہدین کا فورسز سے آمنا سامنا ہوا۔ بیان کے مطابق مجاہدین نے فورسز کا زبردست مقابلہ کیا۔ مجاہدین نے کئی فورسز افسران اور اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کیا۔بیان کے مطابق مجاہدین نے فورسز کی جانب سے سرنڈر اور ہتھیار ڈالنے کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا اور آخری دم تک ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فورسز کی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔بیان کے مطابق اس دوران تحریک المجاہدین کے ضلع کمانڈر محمد احسان فاضلی ولد محمد نعیم فاضلی عرف محمد عیسیٰ ساکن احمدنگر صورہ سرینگر اور ان کے ہمراہ سبزار احمد صوفی ساکنہ اسلام آبادشہید ہو گئے۔تحریک کے ضلع کمانڈر احسان فاضلی عرف عیسیٰ بی ٹیک کرنے کے بعد مجاہدین کی صفوں میں شامل ہوئے۔تحریک المجاہدین کے مطابق محمدعیسیٰ نے بے مثال تحریکی خدمات انجام دیں۔بیان میں بتایاگیاہے کہ ہاکورہ معرکے میں حزب المجاہدین سے وابستہ سید اوئیس شفیع ساکنہ کوکر ناگ نے فورسز کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور شہید ہوئے۔بیان کے مطابق تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان اور دیگر کمانڈروں نے شہدائے ہاکورہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء کا مشن جاری رہے گا۔اس دوران صورہ سری نگر اوراسلام آبادمیں تینوں مقامی جنگجونوجوانوں کی آخری رسومات میں ہزاروں کی تعدادمیں لوگ شامل ہوئے جبکہ ککرناگ میں حزب جنگجواوئیس شفیع کی نمازجنازہ کئی مرتبہ اداکی گئی۔معلوم ہواکہ ضروری لوازمات مکمل کرنے کے بعدسوموارکی صبح اسلام آبادپولیس نے تینوں مقامی عساکرکی نعشوں کولواحقین کے سپردکردیا۔جب تحریک المجاہدین کے اعلیٰ ڈگری یافتہ کمانڈرمحمداحسان فاضلی عرف عیسیٰ روح اللہ کی میت کوآبائی گھرواقع صورہ سری نگرپہنچایاگیاتویہاں نزدیکی علاقہ جات اورضلع گاندربل کے کئی علاقوں سے ہزاروں کی تعدادمیں لوگ پہنچے ۔احسان فاضلی کی میت کوپہلے گھرکے اندررکھاگیاتاکہ اہل خانہ اسکو دیکھ سکیں ،جسکے بعداس جنگجونوجوان کی میت کوگھرسے باہرلایاگیا،اورپھرآخری رسومات کی تیاریاں عمل میں لائی گئیں ۔ہزاروں لوگوں بشمول مزاحمتی کارکنوں نے احسان فاضی کی نمازجنازہ میں شرکت کی جبکہ اس دوران یہاں اسلام اورآزادی کے حق میں نعروں کی گونج سنائی دی ۔نمازجنازہ کے بعدتحریک المجاہدین کے بی ٹیک ڈگری یافتہ ضلع کمانڈرکی میت کومقامی مزارشہداء میں سپردلحدکیاگیا۔اُدھرشبانہ جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے عساکرسبزار احمد صوفی ساکنہ اسلام آباداور سید اوئیس شفیع ساکنہ کوکر ناگ کی آخری رسومات میں بھی لوگوں کی بڑی تعدادشامل ہوئی ۔معلوم ہواکہ بی ٹیک ڈگری یافتہ حزب جنگجوسیداوئیس شفیع کی نمازجنازہ کئی مرتبہ اداکی گئی ۔بتایاجاتاہے کہ سید اوئیس شفیع اورسبزار احمد صوفی کی میتوں کوبھی نمازجنازہ کے بعدمقامی مزارشہداء میں سپردلحد کیاگیاجبکہ اس دوران دونوں علاقوں میں جمع ہوئے لوگوں نے اسلام اورآزادی کے حق میں نعرے بلندکئے ۔

متعلقہ خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا چاہئے /رویندر رینا
سرینگر24//اکتوبر///.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی اہمیت نہیں ہے /مرکزی وزیر جتندر سنگھ

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ مفتی سرینگر؍24، اکتوبر ؍ ؍ پی.

تنظیمی ڈھانچہ تشکیل ،ڈاکٹر فاروق سربراہ ،سجاد غنی لون ترجمان مقرر ، جموں وکشمیرکا پرچم اتحاد کی علامت ہوگا
عوامی.

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان نہیں: ساگر
سرینگر؍23، اکتوبر ؍ ؍ جموں.