ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی.

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ.

جمو ںوکشمیر میں انتخابات کرنے کے لئے صحیح وقت پر فیصلہ لیا جا جائے گا

   130 Views   |      |   Saturday, October, 24, 2020

حالت دھیرے دھیرے سدھر رہے ہیں ،نوجوان بے روزگاروںکو نوکریاں فراہم کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور
تیز رفتار انٹر نیٹ کی معطلی وقت کا تقاضہ تھا ، صیح وقت پر جموں کشمیر میں 4Gموبائیل انٹر نیٹ بحال کیا جائے گا /لیفٹنٹ گورنر

سرینگر/ 05اگست/سی این آئی// اسمبلی انتخابات کرانے کے لئے صحیح وقت پر فیصلہ لیا جائیگا کی بات کرتے ہوئے جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرمرمونے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے اعتماد سازی کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ جموں وکشمیر سے دفعہ 370ہٹانے سے لوگوںکے حقوق اور مراعات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور جموں کشمیر کے لوگ بھی ملک کے دوسرے باشندوں کی طرح تمام حقوق قاور سہولیات فراہم ہے۔جموں کشمیر میں 4Gانٹر نیٹ خدمات کی بحالی پر انہوںنے کہا کہ سروس کی بحالی کا فیصلہ صیح وقت پر لیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں وکشمیر سے دفعہ 370ہٹانے کے ایک سال مکمل ہونے پر معروف انگریزی روزنامہ ’’ اکنامک ٹائمز ‘‘ کو دئے گئے اپنے ایک خصوصی انٹر ویو میں جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر جی سی مومر نے کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے لئے صحیح وقت پر فیصلہ لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں اور جموںکشمیر میں اسمبلی کو از سر نو تشکیل دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد اب میرے سامنے پہلی ترجیح یہی ہے کہ جموںکشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو جائے او ر اقتصادی حالات میں بہتر ی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے با ربار کہا کہ جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کیا جا ئیگا اور اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔لیفٹنٹ گورنر نے اس بات کی تردید کی کہ وہاں پر اعتماد کافقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سابق ممبران اسمبلی اور دوسرے سیاسی پارٹیوںکے رہنمائوںکے ساتھ برابر رابطے میں ہے۔ سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی اور دوسرے سیاسی لیڈروں کی نظربندی کیلئے انہوں نے کہا کہ اعلی سطح کی کمیٹی ہر ہفتہ اس سلسلے میں غور خوض کرتی ہے۔ حال ہی میں سجادلون او رکچھ رہنمائوںکو عید کے موقع پر رہا کیا گیا ۔ مرموسے یہ کہا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں جموںوکشمیر میں مفلوج ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی راج لاگوہونے کی وجہ سے ا ن میں نما یا کمی آگئی ۔ حقیقت ہے کہ سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں کم ہیں لیکن زمینی سطح پر پنچایت اور لوکل بازنیز کے نمائندے سرگرم ہے۔ اسمبلی انتخابات بھی کروائے جائے گا لیکن یہ فیصلہ صحیح وقت پر لیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت کے خلاف کارروائیاں موثر نظر رآتی ہیں اور ایک مثبت بات یہ ہے کہ عسکریت کے ساتھ تصادم میں کئی شہری کی جان زیاں نہیں ہوئی ۔مرمو نے کہا کہ مجھے ایک سال کے دوران جمو ں وکشمیر میں 17ترقیاتی پرجیکٹوںکو مکمل کردیا گیا ۔ وزیراعظم گرامین سڑک یوجینا کے تحت 7ہزارپروجیکٹ مکمل کرائے گئے جس سے 160کلومیٹرنئی سڑکیں بنائی گئی ہے۔ حالت دھیرے دھیرے سدھر رہے ہیں نوجوان بے روزگاروںکو نوکریاں فراہم کرنے کا بھی ایک بڑا منصوبہ عمل میں لا یا جا رہا ہے ۔جموںکشمیر میں تیز رفتار انٹر نیٹ 4Gکی بحالی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالات کو دیکھ کر تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا اور جب حالات میں سدھار آجا ئے گا تو اس کے مطابق ہی کوئی فیصلہ لیا جا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں 4Gخدمات صیح پر ہی بحال کی جائیگی

متعلقہ خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا چاہئے /رویندر رینا
سرینگر24//اکتوبر///.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی اہمیت نہیں ہے /مرکزی وزیر جتندر سنگھ

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ مفتی سرینگر؍24، اکتوبر ؍ ؍ پی.

تنظیمی ڈھانچہ تشکیل ،ڈاکٹر فاروق سربراہ ،سجاد غنی لون ترجمان مقرر ، جموں وکشمیرکا پرچم اتحاد کی علامت ہوگا
عوامی.

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان نہیں: ساگر
سرینگر؍23، اکتوبر ؍ ؍ جموں.