ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

جب خیال و فکر کی دنیا پہ چھا جاتا ہے شک

   27 Views   |      |   Thursday, April, 15, 2021

جب خیال و فکر کی دنیا پہ چھا جاتا ہے شک‎

غزل

منظر زیدی

جب خیال و فکر کی دنیا پہ چھا جاتا ہے شک
ذہن کے روشن چراغوں کو بجھا جاتا ہے شک
جب کسی بھی آدمی کے دل میں آ جاتا ہے شک
رفتہ رفتہ مثلِ دیمک اسکو کھا جاتا ہے شک
اک ذرا سی بات پر اپنے بھی بیگانے بنیں
دل پہ لکھے نام تک اکثر مٹا جاتا ہے شک
مختلف رنگوں میں ڈھل جاتا ہے پانی کا بدن
جھیل کی سطح پہ جب کائی جما جاتا ہے شک
وقت کے دھارے سے بھی ہے تیز تر اس شک کی دھار
ایک پل میں خون کے آنسو رُلا جاتا ہے شک
انتہائے غیض میں پاگل سے ہو جاتے ہیں سب
جب ذرا سی شہ کسی گوشے سے پا جاتا ہے شک
جب یہ رکھتا ہے کبھی شہرِ نگاراں میں قدم
اہلِ دل کو دیکھ کر دامن بچا جاتا ہے شک
لاکھ قسمیں کھائیے منظر ؔ مگر سب ہے فضول
دل میں کانوں سے اتر کر جب سما جاتا ہے شک

متعلقہ خبریں

افسانہ نگار: پرویز مانوس لمبا سفید ریش ،سر پر گول سفید ٹوپی،جسم پر سبز رنگ کا خان سوٹ ، اُس کے ذہن پر چھائے ہوئے خوف.

گل گلشن ۔۔ممبئی وہ تقریبا آٹھ سالوں سے ہمارا پڑوسی تھا۔شاید روزگار کے لئے یہاں اکیلا رہتا تھا۔ہمیشہ چپ چاپ اور.

غزل ذکی طارق بارہ بنکوی چاہتوں کے پُر کشش آغاز کی باتیں کریں
پھر کسی سلمیٰ کسی شہناز کی باتیں کریں
یہ بیانِ.

ظفر صدیقی۔۔۔لکھنؤ دور ہم سے وہ دیوانی چلی گئی
لب چُم دیکر نشانی چلی گئی
دوریاں اس قدر بڑھائی ہمسے
نزدیکیاں.

نعت مصطفٰے ﷺ محمد زاہد رضا بنارسی   مجھ بھی چشم کرم میرے خدا ہوجائے
یعنی دیدار مدینے کا عطا ہوجائے
ہیچ.