ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان.

بھاجپا آئین ہند کو پارٹی منشور سے بدلنا چاہتی ہے ،مسئلہ کشمیر کے لئے نوجوانوں.

ڈویژنل کووڈ کنٹرول روم کشمیر کو وباء کی موثر روکتھام کیلئے سراہا
سرینگر.

جان بحق ہوئے جنگجوؤں کوخراج عقیدت پیش/گیلانی

   313 Views   |      |   Friday, October, 23, 2020

سرینگر// سید علی گیلانی نے ہاکورہ اسلام آباد (اننت ناگ) کے خونین معرکے میں جاں بحق ہوئے تین عسکریت پسندوں محمد عیسیٰ فاضلی، سید اویس شفیع اور سبزار احمد صوفی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے جموں کشمیر میں انسانی خون کی ارزانی رُکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جموں کشمیر میں جو بھی خون خرابہ ہورہا ہے اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت کے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جو مسئلہ کشمیر کو اس کے جمہوری اور تاریخی پسِ منظر کی روشنی میں حل کرنے کے بجائے صرف اور صرف اپنی ملٹری طاقت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔کے این ایس کوموصولہ بیان میں حریت(گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت نے جموں کشمیر کے لوگوں کے حقِ آزادی کو جبری طور پر چھین لیا ہے ، جس کے لیے یہاں کے نوجوانوں عظیم اور بے مثال قربیان پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرفروش کشمیری قوم کی مظلومیت اور محکومیت ختم کرنے کے لیے اپنی عزیز جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور ہم پر ذمہ داری ڈالتے ہیں کہ ان کی قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے حصولِ مقصد تک جدوجہد کو ہر قیمت پر اور ہر صورت میں جاری وساری رکھیں۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ جموں کشمیر کی غیر یقینی سیاسی صورتحال اور عدمِ استحکام کی وجہ سے قیمتی انسانی زندگیاں بھینٹ چڑھ رہی ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر عائد ہوجاتی ہے، جو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کا احترام کرنے کے بجائے اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر اڑے ہوئے ہیں اور اس خطے پر طاقت کے زور پر اپنا جبری قبضہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ بیان میں حریت چیرمین نے کہا کہ بھارت کے غیر حقیقت پسندانہ رویہ کی وجہ سے جموں کشمیر میں قیمتی انسانی زندگیوں کا اتلاف برابر جاری ہے اور جبری فوجی قبضے کے خلاف ہمارے نوجوان آئے دن سرفروشی کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہم پر یہ بھاری ذمہ داری ڈال کر جاتے ہیں کہ ہم اُس مشن کی ہر صورت میں اور ہر قیمت پر حفاظت کریں، جس کے لیے وہ اپنی چڑھتی جوانیوں کو قربان کرتے ہیں اور اپنے عیش وآرام کو تج دیتے ہیں۔ہندنواز سیاست دانوں کا تذکرہ کرتے ہوئے حریت راہنما نے کہا کہ جموں کشمیر میں جو بھی قتل عام ہورہا ہے اس کی ذمہ داری ان لوگوں پر برابر عائد ہوتی ہے، جنہوں نے 1938 ؁ء سے ہی اس قوم کو ہر مرحلے اور ہر موقع پر دھوکہ دے کر مصیبتوں کی تاریک رات کو طویل تر بنادیا ہے۔ ان لوگوں نے وقت وقت پر پُرفریب نعرے دے کر اس قوم کا ہمیشہ استحصال کیا ہے۔ کبھی رائے شماری، کبھی اٹانومی، کبھی سیلف رول وغیرہ کے پرفریب نعرے دے کر ان قوم دشمن لوگوں جموں کشمیر کے مسئلہ کی اصل ہئیت اور حیثیت کو تبدل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور اب یہ مکار جموں کشمیر کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سیاسی مسئلے کو سماجی معاملہ قرار دکر بھارت کے تئیں اپنی وفاداری کا برملا اظہار کررہے ہیں۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ جب بھی بھارت پر بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے تو یہ غدارانِ قوم آگے آکر بھارت کے ظلم وجبر کو شیلڈ کرنے کے لیے آگے آجاتے ہیں۔ انہوں نے ان ابن الوقت لوگوں کو اپنی اوقات یاد دلاتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں شوپیان ہلاکتوں کے حوالے سے یہاں کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کے ایک عدد ٹویٹ کے جواب میں بھارت کی طرف سے انہیں سخت انتباہ دیا گیا کہ جموں کشمیر کے حساس معاملے پر آپ لوگ بات نہیں کرسکتے ہو، کیونکہ اس حوالے سے تمام اختیارات مرکز کے پاس ہیں، آپ صرف اپنی نوکری کریں جس کی ہم آپ لوگوں کو تنخواہ دیتے ہیں۔ مگر ہماری قوم کو مصیبتوں میں دھکیلنے والے یہ بھارت کے تنخواہ داراپنی بے غیرتی اور بے ضمیری کی ایک ایسی مثال بن گئے ہیں، جو دھتکار کے باوجود بھی اپنے انآقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ان کے چوکھٹ پر سجدہ ریز رہتے ہیں ۔دریں اثناء سید علی گیلانی کی ہدایت پر حریت راہنماؤں پر مشتمل ایک وفد حکیم عبد الرشید، محمد رفیق اویسی، محمد اشرف لایا، عبدالاحد اور دیگر کارکنان نے صورہ جاکر محمد عیسیٰ فاضلی کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پرحریت راہنما محمد اشرف لایا نے جلوس جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کا اعادہ کیا۔جبکہ پولیس نے صبح تحریک حریت کارکن عمر عادل ڈار کو گرفتار کرکے نوگام پولیس اسٹیشن میں بند کردیا۔

متعلقہ خبریں

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان نہیں: ساگر
سرینگر؍23، اکتوبر ؍ ؍ جموں.

بھاجپا آئین ہند کو پارٹی منشور سے بدلنا چاہتی ہے ،مسئلہ کشمیر کے لئے نوجوانوں نے بہت قر بانیاں دیں ،اب لیڈران کی.

ڈویژنل کووڈ کنٹرول روم کشمیر کو وباء کی موثر روکتھام کیلئے سراہا
سرینگر 23 اکتوبر//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم.

جموں /23؍اکتوبر//الیکشن اَتھارٹی جموں وکشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے مطابق ہر ضلع ترقیاتی کونسل حلقے کے لئے انتخابی.

دیہی ترقیاتی سیکٹر میں متعدد ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا
متعدد عوامی وَفود سے ملے
بارہمولہ /23؍اکتوبر //آئندہ.