ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

بھارت میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز

   29 Views   |      |   Thursday, April, 15, 2021

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ

 

 

سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے اور امریکا کے بعد دوسرا ملک بن گیا جہاں ایک روز میں ایک لاکھ سے زیادہ مثبت کیسز سامنے آئے۔ ایسے میں سیاستدانوں کی جانب سے بڑی انتخابی ریلیاں نکالنے سے وائرس مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ادھر دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور کئی ممالک نے نئے سرے سے لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایا ہے۔ جاپان میں کورونا وائرس کی تیسری قسم سامنے آنے کے بعد ملک کے مختلف شہرئوں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ یو پی آئی مانٹرنگ کے مطابق بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ نمائندے نے بتایا کہ پیر کے روز ایک لاکھ تین ہزار افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔وبا سے سب سے زیادہ بھارت کی امیر ریاست مہاراشٹرا متاثر ہوئی ہے جہاں ملک کا تجارتی دارلحکومت ممبئی اور متعدد صنعتیں موجود ہیں، یہاں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔فروری میں کئی ماہ بعد کم ترین کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب یومیہ انفیکشن کی تعداد 12 گنا بڑھ گئی ہے، اس سے قبل کیسز کم ہونے پر حکام نے زیادہ تر پابندیاں ہٹا دی تھیں اور لوگوں نے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا۔چنانچہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے ایک لاکھ 3 ہزار558 نئے کیسز کے ساتھ بھارت میں مجموعی کیسز ایک کروڑ 26 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں جو امریکا اور برازیل کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔علاوہ ازیں وبا کے باعث مزید 478 مریض لقمہ اجل بنے جس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 101 ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔ماہرین وبائیات کا کہنا ہے کہ وائرس کی مزید تبدیل شدہ اقسام نیکیسز میں دوبارہ اضافے میں اہم کردار ادا کیا، بھارت میں وائرس کی مختلف اقدام کے سیکڑوں کیسز سامنے آئے ہیں جن کی برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل میں نشاندہی ہوئی تھی۔دوسری جانب بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین تیار کرنے والا ملک بھی ہے اور اب تک اپنے 7 کروڑ 70 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگا چکا ہے جو امریکا اور چین کے بعد تیسری بڑی تعداد ہے۔بھارت میں اس وقت صرف 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے جس میں ہیلتھ اور فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسینیشن پہلے ہوئی۔ایک جانب کیسز میں اضافہ جاری ہے دوسری جانب درجنوں ریاستوں میں سیاستدان اور وزرا انتخابی ریلیاں نکال رہے ہیں جن میں ہزاروں افراد بغیر ماسک اور احتیاطی تدابیر کے شرکت کررہے ہیں۔کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی آگئی ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انگلینڈ میں ہر فرد ہفتے میں 2 مرتبہ کورونا ٹیسٹ کرواسکتا ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے اس پروگرام سے وائرس کی ترسیل کا سلسلہ ٹوٹے گا اور بغیر علامات والے کیسز شناخت ہوسکیں گے۔جہاں زیادہ تر یورپی ممالک نئے لاک ڈاؤن لگا رہے ہیں وہیں برطانیہ میں بین الاقوامی سفر اور معاشی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔برطانیہ میں اب تک 43 لاکھ73 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار بن چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 27 ہزار 78 جانبر نہ ہوسکے۔ادھر چین میں بھی 2 ماہ کے زائد عرصے کے دوران کورونا کیسز میں بڑا اضافہ دیکھا گیا اور میانمار کی سرحد کے ساتھ شہر میں مقامی سطح پر منتقل ہونے والے نئے کیسز کی نشاندہی ہوئی۔ریولی شہر میں 15 کیسز سامنے آنے کے بعد حکام نے شہریوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا ہے اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے۔چین میں مقامی سطح پر منتقل ہونے والے اور باہر سے آئے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 32 رہی جو 31 جنوری کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔دوسری جانب جاپانی حکام کو خدشہ ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اقدام ایسے وقت میں وبا کے چوتھی لہر کا سبب بن سکتی ہیں کہ جب ٹوکیو اولپمکس شروع ہونے میں صرف 109 روز باقی ہیں۔نئی اقسام زیادہ متعدی معلوم ہوتی ہیں جو ویکسین کی مزاحمت کرسکتی ہیں جو اب تک جاپان میں بڑے پیمانے پر دستیاب نہیں۔خاص جاپان کے شہر اوساکا میں صورتحال زیادہ خراب ہے جہاں گزشتہ ہفتے ریکارڈ کیسز سامنے آئے جس کے بعد حکومت نے ایک ماہ کے لیے ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کیے ہیں۔سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم اوساکا میں تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے ہسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔خیال رہے کہ دسمبر 2019 میں چین میں سامنے آنے والی عالمی وبا دنیا کے 192 ممالک/خطوں تک پھیل چکی ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں اب تک یہ وبا 13 کروڑ 13 لاکھ 70 ہزار افراد کو اپنا شکار بنا چکی ہے جس میں سے 28 لاکھ 54 ہزار 127 انتقال کر گئے۔تاہم 7 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار سے زائد صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے، اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں 5 لاکھ 55 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے گزشتہ دنوں.