ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

این آئی اے نے حریت لیڈروں کیخلاف کاروائی کرنے کا من بنالیا

   584 Views   |      |   Thursday, April, 15, 2021

سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے حوالہ فنڈنگ معاملے میں مزید کئی حریت لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کا من بنالیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ آر پار تجارت سے منسلک کئی تاجروں کے خلاف بھی این آئی اے ثبوت اکھٹا کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد انہیں نئی دہلی طلب کیا جائے گا۔ این آئی اے ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے۔ نمائندے کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے مزید کئی حریت لیڈروں کو گرفتار کرنے کا من بنا لیا ہے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے اس سلسلے میں ثبوت اکھٹا کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور آنے والے دنوں کے دوران گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مزاحمتی قیادت سے وابستہ کئی لیڈروں اور کارکنوں کو شہر خاص اور سیول لائنز ایریا میں سنگباری کرانے کے ضمن میں نوجوانوں کو پیسے فراہم کرنے کے سلسلے میں این آئی اے تحقیقات کر رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آر پارتجارت سے منسلک کئی تاجروں کے خلاف بھی این آئی اے نے تحقیقات شروع کی ہے۔ این آئی اے کے مطابق آر پار تجارت کے ذریعے حوالہ رقومات وادی پہنچائی جا رہی ہے تاکہ امن و امان کو درہم برہم کیا جاسکے۔ این آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ کئی حریت لیڈروں کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں اور نہیں بہت جلد نئی دہلی طلب کیا جارہا ہے۔ این آئی اے کے ترجمان آلوک متل نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقات ایجنسی نے آر پار تجارت سے منسلک کئی تاجروں اور حریت لیڈروں و کارکنوں کے خلاف کیس درج کئے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ثبوت اکھٹا کئے جار ہے ہیں اور بہت جلد عدالت سے اس سلسلے میں رجوع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.