ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

اراضی متعلق جامع اقامتی حقوق کے لئے اپنی پارٹی لڑائی لڑے گی

   274 Views   |      |   Sunday, April, 18, 2021

مرکزی حکومت کے ساتھ اعتراضات اُٹھائیں گے /:الطاف بخاری
سرینگر27//اکتوبر//اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے جموں وکشمیر کے شہریوں کے لئے اراضی اور ملازمتوں پر جامع ڈومیسائل حقوق کے ساتھ ساتھ ریاستی درجہ کی بحالی پر پارٹی موقف کو دوہراتے ہوئے اِس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اُن کی جدوجہد جاری رہے گی اور پارٹی ہر اُس قدم کی مزاحمت کریگی جوجموں وکشمیر کے شہریوں کے مفادات کے خلاف ہوگا۔ ایک بیان میں بخاری نے کہاکہ آج حکومت ِ ہند کی طرف سے جموں وکشمیر میں اراضی حقوق سے متعلق جاری گزٹ نوٹیفکیشن کو بغور مطالعہ کرنے کے بعد اپنے تحفظات ملک کی اعلیٰ قیادت کے سامنے پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ’’روزِ اول سے ہی پارٹی کا اہم امور پر موقف واضح ہے، لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ہمارے ضمانت شدہ آئینی حقوق بہت پہلے لے لئے گئے ہیں اور جوکچھ بچا تھاوہ بھی دفعہ 370اور35Aکی منسوخی کے ساتھ5اگست 2019کو چھین لیاگیا تاہم اپنی پارٹی لوگوں کے حقوق کے لئے لڑائی جاری رکھے گی اور جموں وکشمیر کے شہریوں کے مفادات کے خلاف ہر قدم کی مزاحمت کریگی ۔بہتر ہوتا کہ اس نوعیت کے اہم قوانین کو چھوڑ دیاجاتایا جموں وکشمیر کی منتخبہ حکومت کے ساتھ مشاورت سے اِن متعلق کوئی فیصلہ لیاجاتا‘‘۔اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی نے جموں و کشمیر کے شہریوں کے لئے نوکریوں سے متعلق سخت اقامتی قانون کے خلاف آواز اُٹھائی اور اب بھی اِن حقوق سے فائدہ اُٹھانے کے لئے تفاوت کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا’’ہم زمین سے متعلق ریاستی درجہ کی بحالی اور زمین سے متعلق ڈومیسائل قوانین جس سے ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر کے باشندوں کے حقوق کاتحفظ یقینی بنے، کے وعدہ بند ہیں‘‘۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.