ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی.

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ.

اداکاروں کا سو شل میڈیا پر تعزیتی پیغامات/شادی لعل کول کو شاندارخراج عقیدت

   137 Views   |      |   Tuesday, October, 27, 2020

پلوامہ /تنہا ایاز/ وادی کشمیر کے اداکاروں نے سو شل میڈیا کے ذریعے نامور اداکار شادی لعل کول کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اداکاروں نے کہا کہ شادی لعل کشمیری کامیڈی کا ایک روشن باب تھے انکے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اُسے پُر کرنا دشوار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیری کامیڈی کے شہنشاہ شادی لعل کو گذشتہ روز65برس کے عمر میں انتقال کر گئے۔ انکے انتقال پر وادی کشمیر کے اداکاروں نے زبردست دُکھ کا اظہار اور سو شل میڈیا کے ذریعے اُنکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔نمائندے کے مطابق یمبر زل یو تھ کلب کا ایک تعزیتی اجلاس اداکار خورشید میر کی صدارت میں آن لائن وٹس اپ گروپ پر منعقد ۔ تعزیتی اجلاس میں شہزاد شبیر، شوکت ماگرے، بشارت حسین، بشارت بخاری اور پبلسٹی سیکریٹری جا وید کشمیر نے شرکت کی۔ اداکار خورشید میر نے نامور اداکار شادی لعل کول کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شادی لعل کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ انکے انتقال سے جموں اور کشمیر کے ایک با صلاحیت سے اداکارسے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی کلچر ل اور ثقافت کو فروغ دینے میں شادی لعل کول نے بہترین رول نبھایا ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ادھر نوجوان اداکار طاریق جمیل جوکہ آل انڈیا ریڈیو کے پروگرامAnouncerبھی ہے نے نامور اداکار شادی لعل کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کر تے ہوئے اُن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک Audio کلپ کے ذریعے طاریق جمیل نے شادی لعل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے فنکار تھے جس کے بدولت کشمیر کا ہر چہرہ مسکھرایا اُن کا ایک منفرد انداز تھا جس کو جموں وکشمیر کے لوگوں نے خوب پسند کیا۔Audio پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ فنکار کبھی نہیں مر تا وہ اپنے فن کے بدولت ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ شادی لعل کول بھی ایک بہترین فنکار تھے جنہوں نے ہمیشہ لوگوں ہنسایا۔ ادھر جموں کے اداکاروں نے بھی شادی لعل کو ل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا چاہئے /رویندر رینا
سرینگر24//اکتوبر///.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی اہمیت نہیں ہے /مرکزی وزیر جتندر سنگھ

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ مفتی سرینگر؍24، اکتوبر ؍ ؍ پی.

تنظیمی ڈھانچہ تشکیل ،ڈاکٹر فاروق سربراہ ،سجاد غنی لون ترجمان مقرر ، جموں وکشمیرکا پرچم اتحاد کی علامت ہوگا
عوامی.

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان نہیں: ساگر
سرینگر؍23، اکتوبر ؍ ؍ جموں.