ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

اترپردیش نے آفت کو کام کے مواقع میں بدل کر مثال قائم کی: مودی

   316 Views   |      |   Monday, April, 19, 2021

نئی دہلی، 26 جون/ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اتر پردیش نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پیدا ہونے والی آفت کو کام کے موقع میں تبدیل کرکے دوسری ریاستوں کے لئے مثال قائم کردی ہے اور ‘خود انحصار اتر پردیش روزگار مہم’ سے سب کو ترغیب ملے گی۔ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ یہاں خود انحصار اتر پردیش روزگار ابھیان کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس سے کورونا وبا کے سبب دوسری ریاستوں سے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور مقامی کاروباری اداروں کو فروغ ملے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ- 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی دشواریوں پر ہر کوئی قابو پائے گا لیکن جب تک کوئی ویکسین دریافت نہیں ہوجاتی ہے ، اس وقت تک بہتر ہے کہ دو گز کا فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک سے چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اتر پردیش نے اس آفت کو مواقع میں بدل دیا ہے اور دیگر ریاستوں کو ‘خود انحصار اترپردیش روزگار مہم’ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ریاست نے کامیابی حاصل کی اور جس طرح سے اس نے صورتحال کو سنبھالا وہ بے مثال اور قابل تعریف ہے ۔مسٹر نریندرمودی نے اتر پردیش میں ڈاکٹروں، نیم طبی عملہ، صفائی ملازمین، پولس اہلکاروں، آشا کارکنوں، آنگن واڑی کارکنوں، بینکوں اور ڈاکخانہ کے عملہ، ٹرانسپورٹ خدمات اور مزدوروں کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے سینکڑوں اسپیشل ٹرینوں میں ریاست کے مہاجر مزدوروں کو وطن واپس لانے پر ریاستی حکومت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں ملک بھر سے 30 لاکھ سے زیادہ مہاجر مزدور اتر پردیش کے اپنے گاؤں لوٹے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی غریب بھوکا نہ جائے ، اس کے لیے پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا کے تحت اترپردیش حکومت نے غریب مہاجر مزدوروں کو مفت میں راشن فراہم کرنے کا کام کیا ہے ۔ اس کا فائدہ ان لوگوں کو بھی دیا گیا جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ اترپردیش کی 75 لاکھ غریب خواتین کو تقریبا 5 ہزار کروڑ روپئے براہ راست ان کے جن دھن اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے گئے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ غریب کلیان روزگار مہم کی طرح پورے ملک کو تیزرفتاری کے ساتھ خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کی مہم میں اترپردیش سب سے آگے ہے ۔ غریب کلیان روزگار مہم کے تحت دیہات میں مزدوروں کی آمدنی بڑھانے کے لئے بہت سے کام شروع کیے جارہے ہیں۔ اس میں سے دیہی ترقیاتی سکیموں کے تحت تقریبا 60 لاکھ افراد کو ایم ایس ایم ای میں ملازمت دی جارہی ہے ۔ نیز ہزاروں افراد کو خود کا روزگار پیدا کرنے کے لئے مدرا یوجنا کے تحت 10،000 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔ زراعتی شعبے کے لیے حال ہی میں اعلان شدہ اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ کسانوں کو قانون کے تحت مختلف بندشوں سے آزاد کیا گیا ہے ۔ اب کاشتکار اپنی پیداوار کو ہندوستان میں کہیں بھی بیچنے کے لئے آزاد ہیں اور وہ بوائی کے وقت اپنی فصلوں کی قیمتیں طے کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کشی نگر ائیرپورٹ کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بودھ سرکٹ کو فروغ دینے میں یہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سے پوروانچل میں ہوائی رابطے کو تقویت ملے گی اور ملک و بیرون ملک موجود مہاتما بدھ کے لاکھوں عقیدت مند آسانی سے اتر پردیش پہنچ سکیں گے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ صرف تین برسوں میں غریبوں کے لئے 30 لاکھ سے زیادہ پکے مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، ریاست کو کھلے میں قضائے حاجت سے پاک قرار دے دیا گیا ہے ۔اب تک حکومت نے شفاف طریقے سے 3 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں دی ہیں۔انہوں نے ریاست میں بچوں کی اموات کی شرح کو کم کرنے کے لئے کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں پوروانچل خطے میں انسیفلائٹس کے مریضوں کی تعداد میں 90 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر متعدد مستحقین اور اسٹیک ہولڈروں سے اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کی، جن میں گونڈہ سے محترمہ وینیتا پال، بہرائچ سے مسٹر تلک رام اور سنت کبیر نگر سے مسٹر امریندر کمار تھے ۔ انہوں نے متعدد مہاجر مزدوروں سے بھی بات کی جن میں قربان علی، ناجیندر سنگھ اور دیپو شامل تھے ۔یو این آئی

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.