85

عمر گل ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار‘بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

دبئی // پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس سے ان کی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ایک عرصے سے انجری کا شکار عمر گل رواں سال پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہیں لیگ کے ابتدائی میچز میں نہیں کھلایا گیا۔سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں انہیں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور تجربہ کار بولر نے میچ میں6 وکٹیں حاصل کر اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا۔ عمر گل اپنی ٹیم کو اس میچ میں فتح سے ہمکنار تو نہ کرا سکے لیکن عمدہ بولنگ پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تاہم بدقسمتی سے وہ ایک ہی میچ کے بعد انجری کا شکار ہو گئے اور اب کی بقیہ ایونٹ میں شرکت مشکوک نظر آتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں