69

چیف سیکرٹری نے دربار مو انتظامات کا جائزہ لیا

جموں/اپریل// چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے آج سالانہ دربارمو جموں سے گرمائی دارالخلافہ سرینگر منتقل ہونے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیاجو 7؍ مئی 2018ء کو سرینگر میں کھلیں گے۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، صحت و طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر پون کوتوال ، اے ڈی جی سیکورٹی منیر احمد خان، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی خورشید احمد شاہ ، ڈویژنل کمشنر جموں ہمنت کمار شرما، کمشنر سیکرٹری خوراک و شہری رسدات ، آئی جی ٹریفک بسنت رتھ، آئی جی جموں ایس ڈی سنگھ ،کئی انتظامی سیکرٹری ، ڈائریکٹر ایسٹیٹس و دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ سیکرٹریٹ منسلک دفاتر 27؍ اپریل کو جموں میں بند ہوں گے اور 7؍ مئی 2018ء کو سرینگر میں دوبارہ کھلیں گے ۔ چیف سیکرٹری نے تمام ضروری انتظامات کرنے پر زور دیا جن میں دربار مو گاڑیوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں حفاظتی اسکارڈ کا انتظام یقینی بناناشامل ہے ۔انہوں نے دربار مو کے دنوں میں اضافی بسیں اور ٹرکیں دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کرینوں ، موبائیل ورکشاپ ،ریکوری وین،میڈیکل موبائیل ٹیم ،ایمبولنسز / طبی سہولیات قومی شاہراہ پر دستیاب رکھنے کی بھی ہدایت دی تاکہ سیکرٹریٹ کے ملازمین کو سفر کے دوران کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بیکن اور این ایچ اے ۔ Iحکام سے کہا کہ وہ سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ بالخصوص دربار مو کے دنوں کے دوران بہتر حالت یقینی بنائیں۔ آئی جی پی ٹریفک / آر ٹی او سرینگر سے کہا گیا کہ وہ ٹیکسی آپریٹروں پر نظر رکھیں جو جموں سے سرینگر جانے والے ملازمین سے اضافی کرایہ حاصل کرنے سے گریز کریں۔انتظامی سیکرٹریوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے ماتحت محکموں کی طرف سے بھیجے جارہے ایڈوانس پارٹیوں کو ہدایت دیں کہ وہ تمام کمپیوٹر ، ٹیلی فون نظام کی بحالی اور 6؍ مئی تک ٹرنک / فرنیچر کی مناسب دیکھ ریکھ کرتے ہوئے 7؍ مئی سے سرینگر میں دفاتر کھولنے کے عمل کو یقینی بنائیں۔چیف سیکرٹری نے خوراک و شہری رسدات محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ عارضی راشن کارڈ اور گیس کنکشن ملازمین کے لئے جاری کریںتاکہ مو کے ساتھ آنے والے ملازمین کو راشن اور رسوئی گیس کی بھروقت فراہمی ممکن ہو۔انہوں نے ایسٹیٹس اورسرینگر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی کہ وہ رہائشی کالونیوں کا معائینہ کریں اور وہاں صحت و صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دیں۔چیف سیکرٹری نے آئی ٹی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ 7؍ مئی 2018ء کو دفاتر کے دوبارہ کھولنے کے موقعہ پر سرینگر سیکرٹریٹ میں لین/ انٹرنیٹ کنکشن اور بائیو میٹرک حاضری نظام چالو کرنے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے سرینگر اور جموں میں تمام رہائشی کالونیوںاور ہوٹلوں میں سیکورٹی کی تعیناتی و سی سی ٹی وی نصب کرنے کا انتظام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں