72

شمالی کوریا کے سربراہ کی ڈونلڈ ٹرمپ کوملاقات کی دعوت

پیانگ یانک: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے جسے قبول کرلیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی گئی جو امریکی صدرکی جانب سے قبول کرلی گئی۔ ملاقات کے لیے شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ اہلکارنے سربراہ کی جانب سے ایک خط پہنچایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کا پروگرام ترک کرنے اور جوہری ہتھیاروں کے صفائی کے لیے بھی تیار ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا نے شمالی کوریا پر تاریخ کی سب سے بڑی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں
ترجمان وائٹ ہاوس سارہ سینڈرزکے مطابق شمالی کوریا کا وفد امریکی صدرٹرمپ سے جلد ملنا چاہتا ہے، ملاقات کا وقت اورجگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، وفد سمیت شمالی کوریا کے سربراہ کی ٹرمپ سے ملاقات مئی میں ہوسکتی ہے، ملاقات میں جوہری ہتھیاروں میں کمی پربات ہوگی جب کہ کسی بھی معاہدے تک شمالی کوریا پرلگی پابندیاں برقراررہیں گی۔
اب تک امریکا کے کسی بھی صدرکی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی جوبہت اہم تصور کی جارہی ہے۔
واضح رہے امریکا نے بھی شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے میں دلچسپی ظاہرکی تھی مگر انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی شرط عائد کی تھی جسے شمالی کوریا کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں